ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیٹلائٹ کے لانچ پر صدر، وزیر اعظم اور وزراء نے اسرو کو مبارکباد دی

سیٹلائٹ کے لانچ پر صدر، وزیر اعظم اور وزراء نے اسرو کو مبارکباد دی

Thu, 23 Jun 2016 11:52:42  SO Admin   S.O. News Service

شری ہری کوٹا ، 22؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی وزراء نے ایک ساتھ 20سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر ہندوستانی تنظیم برائے خلائی تحقیق’اسرو‘کو مبارکباد دی۔مکھرجی نے ٹوئٹ کیاکہ پی ایس ایل وی کا ریکارڈ 20سیٹلائٹ کے ساتھ کامیاب لانچ کئے جانے پر اسرو کی ٹیم کو دلی مبارک باد ۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ ایک ساتھ 20سیٹلائٹ، اسرومسلسل نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔اس شاندار کامیابی پر ہمارے سائنسدانوں کو دلی مبارک باد۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خلائی پروگرام نے وقت وقت پر لوگوں کی زندگی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی تبدیل ہونے والی صلاحیت کو دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں میں ہم نے دوسرے ممالک کی ان کے خلائی پروگراموں میں مدد کرنے میں مہارت اور صلاحیت کو فروغ دیا ہے۔مودی نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کے لیے اسرو کو مبارکباد دی۔انہوں نے سیٹلائٹ بنانے میں طلبا کے کردارکی بھی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہاکہ بہت جوش وخروش کے ساتھ دیکھا کہ پونے اور چنئی کے انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے سیٹلائٹ کو بنانے میں کردار ادا کیا۔اس نے مجھے حیران کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک عام شہری کے طور پر ہم یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے کہ ہمارے نوجوان سائنس میں اتنی مہارت حاصل کر رہے ہیں اور اتنی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہاکہ اسرو کی جانب سے ریکارڈ 20سیٹلائٹ کو لانچ کیا جانا ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خلائی طاقت کا ایک اور اشارے ہے۔اسرو اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو۔انہوں نے کہاکہ ایک مشن میں 20سیٹلائٹ کو لانچ کرنا، اسرو کی پوری ٹیم کی واہ واہ۔وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کہاکہ ایک ساتھ 20سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے اسرو کی ٹیم کو مبارک باد۔اسرو کے لیے مسلسل 25واں کامیاب مشن۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہاکہ اسروکی ٹیم کو مبارک باد ،آپ نے اسے کر دکھایا۔ایک اور میل کاپتھر ، ایک اور قابل فخر پرواز ، ہندوستان کو آپ پر فخر ہے۔


Share: